سیاہ_موڈ
Logo
پاکستان: کورونا ایکٹیو کیسز 86 ہزار سے متجاوز، مزید 15 جاں بحق

پاکستان: کورونا ایکٹیو کیسز 86 ہزار سے متجاوز، مزید 15 جاں بحق

پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 43 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح  10 اعشاریہ 17 فیصد ریکارڈ کی گئی، ایکٹیو کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 86 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 196 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 15 مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ مزید 1 ہزار 453 مریض شفایاب ہو گئے۔

پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 137 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 86 ہزار 348 ہو چکی ہے۔

 ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 86 ہزار 124 زیرِ علاج مریضوں میں سے 1 ہزار 293 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 71 ہزار 87 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 51 ہزار 63 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 46 لاکھ 91 ہزار 5 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں اب تک کُل 17 کروڑ 28 لاکھ 36 ہزار 36 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں، 8 کروڑ 41 ہزار 973 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے جبکہ 20 لاکھ 96 ہزار 763 افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 31 ہزار 8 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 753 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 67 ہزار 698 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 119 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 86 ہزار 537 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 980 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 20 ہزار 813 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 979 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 35 ہزار 734 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 752 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 34 ہزار 32 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 367 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 526 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 187 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

تبصرہ / جواب_سے

ووٹ / پول

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی رینکنگ کیا؟

دیکھیں_نتائج
75
50%
70
0%
نہیں جانتے
0%

نیوز لیٹر

نیوز لیٹر_تفصیل

محفوظ شدہ دستاویزات

براہ کرم_ایک_تاریخ_منتخب کریں۔