سیاہ_موڈ
Logo
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورۂ آسٹریلیا خدشات کا شکار

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورۂ آسٹریلیا خدشات کا شکار

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورۂ آسٹریلیا خدشات کا شکار ہو گیا ہے ، کورونا وائرس کے بڑھتے ہو ئے کیسز کی وجہ سے بارڈر کی پابندیوں کی مدت میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔

کوویڈ کی سفری پابندیوں کی وجہ سے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورۂ آسٹریلیا خدشات سے دوچار ہے ، میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ ٹیم کو دورے سے واپسی پر آئسولیشن کے لئے جگہ کی بکنگ کرانا ہے کیونکہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے بارڈر کی پابندیوں کی مدت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

اگر کیسز نہ بڑھتے تو آسٹریلیا سے نیوزی لینڈ واپسی پر مینجڈ آئسولیشن کی پابندی ختم ہوجانا تھی لیکن اب ایسا نہیں ہے اور اب بارڈر کی پابندیوں کی مدت میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔

نیوزی لینڈ کرکٹ نے دورے سے واپسی پر مینجڈ آئسولیشن کے لئے جگہ کی بکنگ تاحال نہیں کرائی ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے 24جنوری کو آسٹریلیا روانہ ہونا ہے تین ون ڈے میچز 30 جنوری، 2 اور 5 فروری کو کھیلے جائیں گے جبکہ واحد ٹی ٹوئنٹی میچ 8 فروری کو کینبرا میں کھیلا جائے گا ۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ دورہ شیڈول کے مطابق آگے بڑھے گا ۔

تبصرہ / جواب_سے

ووٹ / پول

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی رینکنگ کیا؟

دیکھیں_نتائج
75
50%
70
0%
نہیں جانتے
0%

نیوز لیٹر

نیوز لیٹر_تفصیل

محفوظ شدہ دستاویزات

براہ کرم_ایک_تاریخ_منتخب کریں۔