سیاہ_موڈ
Logo
نیشنل اسٹیڈیم میں آتشزدگی، کمنٹری باکس کو جزوی نقصان

نیشنل اسٹیڈیم میں آتشزدگی، کمنٹری باکس کو جزوی نقصان

پاکستان سپر لیگ کے آغاز سے ٹھیک ایک دن قبل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ویلڈنگ کے کام کے دوران آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ شب بجلی کے تاروں میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک آگ لگ گئی تھی۔

آگ سے پی ایس ایل کے لیے خصوصی طور پر تیار کئے جانیوالے کمنٹری باکس اور باؤنڈری ایس ایم ڈی کی کیبل کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

ذرائع کے مطابق خوش قسمتی سے آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

رات گئے فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔

واضح رہے کہ کل سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز ہورہا ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم میں کل کھیلے جانے والے پی ایس ایل کے ابتدائی میچ میں کراچی کنگز اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

کورونا کیسز کی وجہ سے کراچی میں 25 فیصد شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

تبصرہ / جواب_سے

ووٹ / پول

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی رینکنگ کیا؟

دیکھیں_نتائج
75
50%
70
0%
نہیں جانتے
0%

نیوز لیٹر

نیوز لیٹر_تفصیل

محفوظ شدہ دستاویزات

براہ کرم_ایک_تاریخ_منتخب کریں۔