سیاہ_موڈ
Logo
ملک میں قانون، تعلیم کا نظام اوپر نہ جاسکا اور نیچے آگیا، وزیر اعظم

ملک میں قانون، تعلیم کا نظام اوپر نہ جاسکا اور نیچے آگیا، وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انگریز جو قانون چھوڑ کر گیا تھا وہ اوپر جانے کے بجائے نیچے آگیا ہے ، ملک میں تعلیمی نظام اور اسپتالوں کا نظام آہستہ آہستہ نیچے گیا، کوئی سمجھتا ہے قانون کی حکمرانی کے بغیر ملک ترقی کرسکتا ہے تو وہ خوابوں کی دنیا میں رہتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرمنل جسٹس سسٹم میں ریفارمز پر فروغ نسیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، کرمنل جسٹس سسٹم میں اصلاحات قانون کی حکمرانی کی جانب قدم ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ عام آدمی جیلوں میں بھرے ہوئے ہیں، طاقتور خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے، عام آدمی کو انصاف کی فراہمی اور طاقتور کو قانون کے دائرے میں لانا حکومت کی ترجیح ہے ۔

عمران خان نے کہاکہ 90 لاکھ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی آمدنی 22 کروڑ پاکستانیوں کے برابر ہے،بیرون ملک مقیم پاکستانی اس لیے سرمایہ کاری نہیں کرتے انہیں قانون کی حکمرانی پر اعتماد نہیں۔

انہوں نے کہاکہ سوئٹزر لینڈ ہمارے شمالی علاقہ جات کا مقابلہ ہی نہیں کرسکتا،سوئٹزر لینڈ میں سابق وزیراعلیٰ کے چپراسی کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے نہیں آتے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جوڈیشل سسٹم میں ٹیکنالوجی سے عام آدمی کو فائدہ ہوگا، جیسے جیسے چھوٹے لوگوں کو تحفظ دیں گے اللّٰہ کی برکتیں آئیں گی، غریب آدمی کو طاقتور کے خلاف انصاف ملتا ہے تو غریب دعائیں دیتا ہے،غریب کی دعاؤں سے اللّٰہ کی برکت آتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ مدینہ کی ریاست میں 1500 سو سال پہلے خواتین کو وراثت میں حصہ دیا گیا،یورپ میں تو 100 سال پہلے خواتین کو وراثت میں حصہ ملنا شروع ہوا ہے۔

 

تبصرہ / جواب_سے

ووٹ / پول

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی رینکنگ کیا؟

دیکھیں_نتائج
75
50%
70
0%
نہیں جانتے
0%

نیوز لیٹر

نیوز لیٹر_تفصیل

محفوظ شدہ دستاویزات

براہ کرم_ایک_تاریخ_منتخب کریں۔