سیاہ_موڈ
Logo
ملک میں سونے کی قیمت میں پھر اضافہ

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر اضافہ

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا۔

آل پاکستان جیولرز مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 25 ہزار 900 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 7 ہزار 938 روپے رہی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں 13 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، سونا 1837 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔

تبصرہ / جواب_سے

ووٹ / پول

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی رینکنگ کیا؟

دیکھیں_نتائج
75
50%
70
0%
نہیں جانتے
0%

نیوز لیٹر

نیوز لیٹر_تفصیل

محفوظ شدہ دستاویزات

براہ کرم_ایک_تاریخ_منتخب کریں۔