سیاہ_موڈ
Logo
معمر ایرانی نے 67 برس سے بغیر نہائے زندگی گزارنے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

معمر ایرانی نے 67 برس سے بغیر نہائے زندگی گزارنے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ایران میں ایک 87 سالہ معمر شخص جو کہ فٹ پاتھ پر زندگی گزار رہا ہے اور اس نے گزشتہ سات عشروں سے غسل نہیں کیا، سائنس دان اسکی اچھی صحت پر حیران ہیں۔

اس سے قبل 2014 میں بھی میڈیا میں آمو حاجی نامی اس بوڑھے شخص کے بارے میں لکھا جاچکا ہے اور اسے دنیا کا گندہ ترین آدمی بھی قرار دیا گیا تھا۔

اس وقت یہ شخص جنوبی ایران کے صوبہ فارس کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں رہائش پذیر تھا اور یہ مرے ہوئے جانور اور گندہ پانی پی کر زندہ تھا۔

جبکہ یہ نہانے کے پانی سے جس قدر ممکن ہوتا دور رہا کرتا تھا کیونکہ یہ سمجھتا تھا کہ نہانے سے یہ بیمار ہوجائے گا، گو کہ یہ اس وقت بھی 80 برس کا تھا اور حفظان صحت کے بنیادی سہولتوں سے دور ہونے کے باوجود اسکی صحت قابلِ رشک تھی۔ 

حال ہی میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے اس کے مختلف طبی ٹیسٹ کیے جس سے یہ معلوم ہوا کہ یہ شخص حیرت انگیز طور پر کافی صحت مند ہے۔

اس سے قبل ایک بھارتی شہری کے بارے میں لکھا جاچکا ہے کہ وہ 38 برس تک نہائے بغیر رہا لیکن آمو حاجی 67 برس سے بغیر غسل کیے رہ رہا ہے اور غالباً وہ عالمی ریکارڈ کا حامل ہے۔

تبصرہ / جواب_سے

ووٹ / پول

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی رینکنگ کیا؟

دیکھیں_نتائج
75
50%
70
0%
نہیں جانتے
0%

نیوز لیٹر

نیوز لیٹر_تفصیل

محفوظ شدہ دستاویزات

براہ کرم_ایک_تاریخ_منتخب کریں۔