سیاہ_موڈ
Logo
مردہ شخص کی پنشن لینے پوسٹ آفس آمد

مردہ شخص کی پنشن لینے پوسٹ آفس آمد

آئرلینڈ میں مُردہ شخص کو کئی پاؤنڈز پنشن لینے پوسٹ آفس لایا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئرلینڈ میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں 2 لڑکے ایک بوڑھے شخص کی پینشن لینے گئے تو وہ وہاں کے قوانین سے لاعلم تھے۔

پوسٹ آفس کے عملے نے بوڑھے کی پنشن کا مطالبہ کرنے والوں سے  کہا کہ جس کی پنشن ہے اسے ہی دی جائے گی۔

بعد ازاں دو نوجوان ایک بوڑھے مُردہ شخص کو سہارا دے کر پوسٹ آفس لائے جس سے وہاں موجود لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 عملے کی جانب سے اس واقعے پر جب پولیس کو بُلایا گیا تو وہ دونوں لڑکے موقع سے ہی فرار ہوگئے۔ پولیس واقعے کی تفتیش کررہی ہے۔

تبصرہ / جواب_سے

ووٹ / پول

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی رینکنگ کیا؟

دیکھیں_نتائج
75
50%
70
0%
نہیں جانتے
0%

نیوز لیٹر

نیوز لیٹر_تفصیل

محفوظ شدہ دستاویزات

براہ کرم_ایک_تاریخ_منتخب کریں۔