سیاہ_موڈ
Logo
مالم جبہ ریزوٹ سیاحوں‌ کے لیے تاحکم ثانی بند

مالم جبہ ریزوٹ سیاحوں‌ کے لیے تاحکم ثانی بند

خیبرپختون خواہ کے علاقے سوات میں قائم مالم جبہ ریزوٹ کو سیاحوں کے لیے بند کردیا گیا۔

نمائندہ  شہزاد عالم کے مطابق نامعلوم شرپسندوں نے مالم جبہ میں قائم ریزوٹ پر حملہ کر کے حفاظتی بیریئر توڑے جبکہ عملے کو ہراساں کیا۔

 

ریزوٹ انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دو سال میں تیسری بار شرپسندوں کی جانب سے ریزوٹ کو نشانہ بنایا، سیاحوں کی حفاظت کے پیش نظر مالم جبہ اسکینگ ریزوٹ کو سیاحوں کیلئے تاحکم ثانی بندکردیا گیا۔

ضلعی پولیس آفیسر سوات زاہد مروت نے بتایا کہ مقامی افراد اور ریزوٹ انتظامیہ کے درمیاں راستے کے تنازع پر جھگڑا ہوا، جس کے بعد مقامی افراد نے مالم جبہ ریزوٹ پہنچ کر ہنگامہ آرائی کی۔

 

انہوں نے بتایا کہ تنازع کے فوری بعد حالات کشیدہ ہوگئے تھے البتہ پولیس اور ڈی سی کی بروقت مداخلت کے بعد مقامی افراد گھروں کو چلے گئے، اب حالات معمول کے مطابق ہیں۔

یاد رہے کہ سوات کے علاقے مینگورہ کے رہائشی افراد سے مالم جبہ جاتے وقت ٹیکس نہیں لیا جاتا جبکہ دیگر علاقوں سے گاڑیوں میں آنے والوں کو ٹیکس دینا پڑتا ہے، اس ٹیکس کی وجہ سے مقامی افراد شدید غم و غصے کا شکار بھی تھے۔

 

 

تبصرہ / جواب_سے

ووٹ / پول

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی رینکنگ کیا؟

دیکھیں_نتائج
75
50%
70
0%
نہیں جانتے
0%

نیوز لیٹر

نیوز لیٹر_تفصیل

محفوظ شدہ دستاویزات

براہ کرم_ایک_تاریخ_منتخب کریں۔