سیاہ_موڈ
Image
Logo
شامی گانے پر ڈانس کرنے پر عراقی دلہن کو طلاق

شامی گانے پر ڈانس کرنے پر عراقی دلہن کو طلاق

عراق میں دولہے نے دلہن کو اپنی شادی پر شامی گانے پر ڈانس کرنے کی وجہ سے موقع پر ہی طلاق دے دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  عراق کے شہر بغداد سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے شادی کے روز ہی اپنی اہلیہ کو رقص کرنے پر طلاق دے دی۔

 عراقی شخص کے دلہن کو طلاق دینے کی وجہ ایک گانے پر رقص بنی ، دُلہن نے شادی کے روز شامی گانے ’میسے تارا‘ پر رقص کیا جس کے اردو معنی غالب آجانے کے ہیں۔

اس گانے پر دُلہن کے رقص نے دولہا اور اس کے اہل خانہ کو اس قدر اشتعال دلایا کہ شادی کی تقریب میں ہی جھگڑا ہوا اور شادی ہال میں ہی دلہن کو طلاق ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ اس گانے پر طلاق کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے قبل بھی اردن میں ایک شخص نے اس گانے پر شادی کے روز اپنی دُلہن کو طلاق دی تھی۔

تبصرہ / جواب_سے

ووٹ / پول

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی رینکنگ کیا؟

دیکھیں_نتائج
75
50%
70
0%
نہیں جانتے
0%

نیوز لیٹر

نیوز لیٹر_تفصیل

محفوظ شدہ دستاویزات

براہ کرم_ایک_تاریخ_منتخب کریں۔