سیاہ_موڈ
Logo
سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کوئٹہ سے بوستان اور کولپور شٹل ٹورسٹ ٹرین چلانے کافیصلہ

سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کوئٹہ سے بوستان اور کولپور شٹل ٹورسٹ ٹرین چلانے کافیصلہ

 119

سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کوئٹہ سے بوستان اور کولپور شٹل ٹورسٹ ٹرین چلانے کافیصلہ

کوئٹہ (نیوزمارٹ ڈیسک)محکمہ ریلویز نے بلوچستان میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کوئٹہ سے بوستان اور کولپور کے لیے شٹل ٹورسٹ سروس ٹرین چلانے کافیصلہ کرلیا۔

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلویز کوئٹہ محمود خٹک نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر کوئٹہ سے بوستان اور کولپور کے لیے محکمہ ریلویز نے شٹل ٹورسٹ سروس ٹرین چلانے کافیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شٹل ٹورسٹ سروس سے صوبے میں نہ صرف سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ اس روٹ کے علاقوں میں کام کرنے والے ملازمین اور افراد کو سفر کی نئی سہولت مل جائے گی۔

ڈی ایس ریلوے کا کہنا تھاکہ کوئٹہ سے شٹل ٹورسٹ ٹرین آزمائشی بنیادوں پر 3 اور 4 جولائی کو چلائی جائے گی، شٹل ٹورسٹ سروس ٹرین کے لیے لاہور سے نئی بوگیاں منگوائی جارہی ہیں۔

ڈی ایس کے مطابق آزمائشی ٹرین کے ٹرائل کے باعث 3 اور 4 جولائی کو کوئٹہ سے چمن کے لیے پسنجر ٹرین نہیں چلائی جائے گی۔

تبصرہ / جواب_سے

ووٹ / پول

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی رینکنگ کیا؟

دیکھیں_نتائج
75
50%
70
0%
نہیں جانتے
0%

نیوز لیٹر

نیوز لیٹر_تفصیل

محفوظ شدہ دستاویزات

براہ کرم_ایک_تاریخ_منتخب کریں۔