سیاہ_موڈ
Logo
جمائما کا پاکستان میں ڈیانا کے ساتھ تصویر پر تبصرہ

جمائما کا پاکستان میں ڈیانا کے ساتھ تصویر پر تبصرہ

برطانوی پروڈیوسر اور عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے لیڈی ڈیانا کے دورہ پاکستان کے دوران کینسر اسپتال میں لی گئی ایک تصویر پر تبصرہ کیا ہے۔

ایک صارف نے جمائما اور لیڈی ڈیانا کی تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ پاکستان سے آپ کے لیے بہت سی محبت۔

جمائما نے جواب میں کہا کہ یہ تصویر ان کی پسندیدہ ہے۔

 

اسی ٹوئٹ پر ایک اور جواب بھی جمائما نے دیا جس میں انہوں نے بتایا کہ کینسر اسپتال جسے ڈیانا سپورٹ  کرتی تھیں، اس کے لیے ڈیانا پہلی مرتبہ پاکستان آئی تھیں۔

خیال رہے کہ جمائما اپنے دلچسپ ٹوئٹس کے باعث آئے روز پاکستان میں خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں، یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ انہیں خبروں میں رہنے کا فن خوب آتا ہے۔

جمائما اور عمران خان کی شادی 1995 میں ہوئی تھی، جمائما نے عمران خان کے ساتھ 1995 سے 2004 تک 9 سال لاہور میں گزارے۔

تبصرہ / جواب_سے

ووٹ / پول

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی رینکنگ کیا؟

دیکھیں_نتائج
75
50%
70
0%
نہیں جانتے
0%

نیوز لیٹر

نیوز لیٹر_تفصیل

محفوظ شدہ دستاویزات

براہ کرم_ایک_تاریخ_منتخب کریں۔