سیاہ_موڈ
Logo
جامعہ کراچی، پروفیسر زاہد علی زاہدی اسلامک اسٹیڈیز کے ڈین مقرر

جامعہ کراچی، پروفیسر زاہد علی زاہدی اسلامک اسٹیڈیز کے ڈین مقرر

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے  پروفیسر زاہد علی زاہدی کو جامعہ کراچی کے کلیہ معارف اسلامیہ ( فیکلٹی آف اسلامک اسٹیڈیز) کا ڈین مقرر کر دیا گیا ہے۔

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں ڈین کے لیے تین نام بھیجے گئے تھے جن میں موجود ڈین ڈاکٹر شہناز غازی، پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی زاہدی اور ڈاکٹر عبید احمد خان کے نام شامل تھے۔ 

وزیر اعلیٰ سندھ کو بھیجی گئی سمری میں کہا گیا ہے کہ پروفیسر شہناز غازی بطور ڈین اپنی تین سالہ مدت گزشتہ ماہ پوری کرچکی تھیں اور اس کے بعد سینارٹی میں ڈاکٹر زاہد علی زاہدی کا نمبر ہے  لہٰذا ڈاکٹر زاہدی کو تین برس کے لیے کلیہ معارف اسلامیہ کا ڈین مقرر کیا جائے۔ 

 وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سینارٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈاکٹر زاہد علی زاہدی کو تین برس کے لیے کلیہ معارف اسلامیہ کا ڈین مقرر کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

تبصرہ / جواب_سے

ووٹ / پول

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی رینکنگ کیا؟

دیکھیں_نتائج
75
50%
70
0%
نہیں جانتے
0%

نیوز لیٹر

نیوز لیٹر_تفصیل

محفوظ شدہ دستاویزات

براہ کرم_ایک_تاریخ_منتخب کریں۔