سیاہ_موڈ
Logo
تیل کی قیمت 7 سال کی بلند ترین سطح پر!

تیل کی قیمت 7 سال کی بلند ترین سطح پر!

انقرہ: ترکی میں پائپ لائن کی بندش کے باعث تیل کی قیمت سات سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عراق سے ترکی تک جانے والی پائپ لائن بند ہونے سے بدھ کو بھی تیل کی قیمت میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ موجودہ صورت حال میں برینٹ خام تیل کی قیمت ایک فیصد اضافے کے بعد 88.38 ڈالر فی بیرل ہوگئی جو پہلے کے مقابلے میں 1.2 فیصد زیادہ ہے۔

اسی طرح یو ایس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 1.03 ڈالر یا ایک فیصد بڑھ کر 86.46 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

عراق اور ترکی کو تیل سپلائی کرنے والی لائن اچانک دھماکے سے اڑی اور آگ لگ گئی جس پر قابو پانے کے لیے کام جاری ہے۔ ترک حکام کا کہنا ہے کہ جلد پائپ لائن بحال کردیں گے۔

خیال رہے کہ یہ نقصان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب ماہرین 2022 میں اومی کرون کے باعث تیل کی سپلائی میں کمی کا اندیشہ ظاہر کر رہے ہیں، تیل کی قیمتیں مزید بڑھنے کے بھی امکانات ہیں۔

تبصرہ / جواب_سے

ووٹ / پول

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی رینکنگ کیا؟

دیکھیں_نتائج
75
50%
70
0%
نہیں جانتے
0%

نیوز لیٹر

نیوز لیٹر_تفصیل

محفوظ شدہ دستاویزات

براہ کرم_ایک_تاریخ_منتخب کریں۔