سیاہ_موڈ
Logo
انٹرنیٹ کے موجد نے ورلڈ وائڈ ویب کا اصل کوڈ نیلامی کےلیے پیش کردیا

انٹرنیٹ کے موجد نے ورلڈ وائڈ ویب کا اصل کوڈ نیلامی کےلیے پیش کردیا

لندن(ویب ڈیسک)ورلڈ وائڈ ویب کے موجد ٹِم برنرس لی نے اپنی ایجاد کے سورس کوڈ کو نیلام کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم اس کی ایک ہی ڈجیٹل کاپی بطور این ایف ٹی (نان فنجیبل ٹوکن) فروخت کی جائے گی۔

اگرچہ اس اہم ترین ایجاد کا کوڈ اب بھی عوامی ملکیت ہے لیکن ان کے پاس اس کی ایک ڈجیٹل فائل ہے جس میں ورلڈ وائڈ ویب کا کوڈ خود انہوں نے لکھا ہے۔ اس پر وقت کی مہر (ٹائم اسٹیمپ) بھی لگی ہے۔ یہ کوڈ 9500 سطروں پر مشتمل ہے جس میں انٹرنیٹ کی لینگویج اور پروٹوکولز کی تفصیلات درج ہے جن میں ہائپرٹیکسٹ ٹرانسفرپروٹوکول ( ایچ ٹی ٹی پی)، ہائپرٹیکسٹ مارک اپ لینگویج ( ایچ ٹی ایم ایل) اور یونیورسل رسورس لوکیٹر (یو آر ایل) کا احوال موجود ہے۔

کوڈ کے ساتھ ساتھ اس کا اینی میٹڈ ڈجیٹل پوسٹر بھی بنایا گیا ہے اور اس پر ٹِم برنرس لی کے گرافک دستخط بھی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ خریدار ٹم برنرس لی کے ہاتھ سے لکھا خط بھی حاصل کرسکا۔ اس خط میں انرنیٹ کوڈ اور اس کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔
ٹم برنرس لی نے خط میں لکھا ہے کہ ’اب واپس مڑ کر کوڈ کو دیکھنا ایک پرلطف شے ہے’ یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ کس طرح چند سطروں کے کوڈ سے پوری دنیا کے ماہرین اس کام میں شامل ہوئے۔ لیکن مطمئین ہوکر میں بیٹھا نہیں ہوں بلکہ ویب مسلسل بدل رہا ہے۔ اگرچہ یہ بہترین حالت میں نہیں ہے کیونکہ بہتری کی گنجائش ہمیشہ سے رہتی ہے،‘ ٹم نے کہا۔

اگرچہ انٹرنیٹ کا عالمی ظہور 1991 میں دیکھا گیا تھا لیکن اس کا اصل سالِ پیدائش 1989 ہے جب اسے سوئزرلینڈ میں یورپی مرکز برائے نیوکلیائی طبیعیات میں بطور اندرونی نیٹ ورک متعارف کروایا گیا تھا۔ اب یہ حال ہے کہ دنیا بھر میں انٹرنیٹ کو باقاعدگی سے استعمال کرنے والوں کی تعداد چار ارب ساٹھ کروڑ سے زائد ہوچکی ہے۔

نیلامی کی مشہور کمپنی سوتھ بے اس کی باضابطہ بولی جلد شروع کرے گی جسے ایک ہزار ڈالر سے شروع کیا جائے گا۔ کمپنی کے مطابق یہ دنیا کا پہلا ڈجیٹل نادر نمونہ ہے جسے بطور این ایف ٹی فروخت کیا جائےگا۔

تبصرہ / جواب_سے

ووٹ / پول

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی رینکنگ کیا؟

دیکھیں_نتائج
75
50%
70
0%
نہیں جانتے
0%

نیوز لیٹر

نیوز لیٹر_تفصیل

محفوظ شدہ دستاویزات

براہ کرم_ایک_تاریخ_منتخب کریں۔